دنیا کی خطرناک ترین بیئر
اس بیئر میں الکوحل کی 75 فیصد مقدار پر درجہ بندی کی گئی ہے
Beithir Fire دنیا کی سب سے تیز بیئر ہے جس کی بوتل پر پینے والوں کیلئے صحت کے سنگین مسائل سے متعلق ایک انتباہی لیبل بھی لگا ہوا ہوتا ہے۔
بیتھر فائر الکوحل کی مقدار کی وجہ سے اتنی تیز ہے کہ اس کے لیبل پر صارفین پر زور دیا گیا ہے کہ ایک بار میں 35 ملی لیٹر سے زیادہ نہ پیئں کیونکہ اس میں الکوحل کی زیادہ مقدار ناقابل یقین حد تک ہے۔
تمام الکوحل نقصان دہ ہیں لیکن یہ بیتھیر فائر خطرے کو دوگنا تگنا کردیتی ہے۔ ایک ایسی بیئر جو مبینہ طور پر آپ کی زبان کو بے حس کردیگی۔
اس میں الکوحل کی 75 فیصد مقدار پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ اس سکاٹش طرز کی بیئر کو دو ماہ تک تیار کیا جاتا ہے اور پھر خمیر کرنے اور تین بار فلٹریشن سے گزرنے سے پہلے خالص سکاٹش اسپرٹ کے ساتھ ملایا جاتا ہے تاکہ دیگر اجزا کو دور کردیا جائے۔
اسکاٹ لینڈ کی 88 بریوری نامی کمپنی کی تیار کردہ یہ بیئر 2021 میں متعارف کی گئی تھی اور اب یہ دنیا میں سب سے زیادہ تیز بیئر میں سے ایک ہے۔