9 سالہ بچی نے کنگ فو کا عالمی اعزاز حاصل کرکے سب کو حیران کردیا

لاکھوں شاولن کنگ فو کھلاڑی ورلڈ شاولن گیمز میں مقابلے کیلئے شریک ہوتے ہیں


ویب ڈیسک August 11, 2024
[فائل-فوٹو]

چین میں ایک 9 سالہ بچی نے شاؤلن کنگ فو میں اپنی حیرت انگیز مہارت کا مظاہرہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

چین کے صوبہ ہینان سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ لڑکی ژانگ سکسوان نے اس سال کے عالمی شاولن گیمز میں "شاؤلین کنگ فو سٹار" کا خطاب حاصل کرکے دنیا کے چند اعلیٰ ترین کنگ فو ماسٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ہے

دنیا بھر میں لاکھوں شاولن کنگ فو کھلاڑی ہیں اور ہر سال ان میں سے دسیوں ہزار ورلڈ شاولن گیمز کے فائنلز میں مقابلے کیلئے مدعو کیے جاتے ہیں۔

اس سال 124 کنگ فو کھلاڑیوں کو وسطی چین کے صوبہ ہینان کے ایک شاولن مندر میں کنگ فو ماسٹرز اور شائقین کے سامنے اپنی مہارت دکھانے کا موقع دیا گیا۔

ان میں ایک 9 سالہ لڑکی بھی تھی جس کی ناقابل یقین لچک اور کنگ فو کی بےمثال مہارت نے ججوں اور ہجوم دونوں کو دنگ کر دیا جو بالآخر شاولن کنگ فو اسٹار کے اعزاز پر منتج ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔