سلمان اور عامر خان نے کرشمہ روینہ کو کھمبے سے کیوں باندھا وجہ سامنے آگئی

دونوں اداکاراؤں نے ایک دوسرے کو اپنی سینڈل کی ہیل سے مارا


ویب ڈیسک August 11, 2024
چاروں اداکاروں نے فلم 'انداز اپنا اپنا' میں ایک ساتھ کام کیا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

بھارت کی معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے ماضی کی مقبول بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کی ہاتھا پائی کا قصہ سُنا دیا۔

بھارتی میڈیا پر فرح خان کا پُرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جو اُنہوں نے سال 2007 میں فلمساز کرن جوہر کے شو 'کافی وِد کرن' میں دیا تھا۔

شو کے میزبان کرن جوہر نے فرح خان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ نے کبھی فلم کے سیٹ پر دو اداکاراؤں کے درمیان لڑائی دیکھی ہے؟

کرن جوہر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فرح خان نے کہا تھا کہ سال 1994 میں جب وہ فلم 'آتش' کے ایک گانے کے لیے کوریوگرافر کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں تو اُس دوران سیٹ پر روینہ ٹنڈن اور کرشمہ کپور کے درمیان جھگڑا ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: "سلمان خان کو بُرا لگتا ہے، اگر اُن کی فلم 300 کروڑ نہیں کماتی"

فرح خان کا کہنا تھا کہ دونوں اداکاراؤں کے جھگڑے نے اس قدر شدت اختیار کرلی تھی کہ کرشمہ اور روینہ ایک دوسرے کو وِگ (نقلی بالوں) سے مار رہی تھیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ کرشمہ اور روینہ ایک دوسرے کو اپنی سینڈل کی ہیل سے مار رہی تھیں، اگر وہ دونوں آج اپنا جھگڑا یاد کرتی ہوں گی تو ضرور ہنستی ہوں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن کا جھگڑا سال 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم 'انداز اپنا اپنا' کے سیٹ پر بھی پہنچ گیا تھا، دونوں اداکارائیں سیٹ پر بھی ایک دوسرے سے بات نہیں کرتی تھیں۔

مزید پڑھیں: روینہ ٹنڈن نے شاہ رخ خان کیساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرائی؟ وجہ سامنے آگئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کے ہدایتکار راجکمار سنتوشی کرشمہ اور روینہ کے جھگڑے سے تنگ آگئے تھے اور پھر اُنہوں نے 'انداز اپنا اپنا' کے مرکزی ہیرو سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ ملکر ان دونوں اداکاراؤں کو کھمبے کے ساتھ باندھ دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکار کی جانب سے کرشمہ اور روینہ کو کھمبے سے باندھنے کی وجہ یہ تھی کہ یہ دونوں اداکارائیں ایک دوسرے سے بات کرکے اپنا جھگڑا ختم کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔