عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی کے چیف آف اسٹاف نے بتایا کہ مکان پر روسی ڈرون کا ملبہ پھینکا گیا جو کہ میدانی علاقوں میں گرایا جاتا ہے۔
دوسری جانب ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ مکان پر گرنے والا ملبہ ڈرون کا نہیں بلکہ روسی میزائل کا ملبہ تھا جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور اہل خانہ ملبے تلے دب گئے۔
امدادی کاموں کے دوران ملبے سے دو لاشیں نکالی گئیں جن میں 35 سالہ باپ اور 4 سالہ بیٹا شامل ہیں جب کہ ایک 13 سالہ بچہ زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ فروری 2022 سے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں افراد جنگ زدہ علاقوں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔