کوٹ رادھا کشن بجلی کا بل 10 ہزار آنے پرغریب شخص کی ٹرین کے نیچے آکر خودکشی

منیر انتہائی غربت میں مبتلا تھا، گھر میں فاقہ کشی تھی، اوپر سے ساڑھے دس ہزار کا بجلی کا بل آ گیا، پڑوسی


ویب ڈیسک August 11, 2024
ریسکیو اہلکار غریب منیر کی نعش کو چادر سے ڈھانپ رہا ہے ( فوٹو: ایکسپریس)

بجلی کے زائد بل سے دلبراشتہ ہوکر تین بچوں کے باپ نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق ضلع قصور تحصیل کوٹ رادھا کشن کے رہائشی منیر کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آگیا، 38 سالہ منیر پہلے ہی غربت کے ہاتھوں پریشان تھا، گھر میں فاقہ کشی کی صورتحال تھی، بجلی کا بل آنے کے بعد بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد منیر اپنے چھوٹے بچے کو ساتھ لے کر اسٹیشن چلا گیا۔

کوٹ رادھا کشن کے اسٹیشن پر اس وقت کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ٹرین کھڑی تھی، ٹرین چلنے لگی تو تین بچوں کے باپ منیر نے بچے کو گود سے اتار کر اپنا سر پٹڑی پر رکھ دیا جس کے نتیجے میں اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا۔

پڑوسیوں کے مطابق منیر انتہائی غربت میں مبتلا تھا، گھر میں فاقہ کشی تھی، اوپر سے واپڈا والوں کی طرف سے ساڑھے دس ہزار کا بجلی کا بل آ گیا۔

منیر کیانی اسٹریٹ نئی آبادی کا رہائشی تھا ، جب اس کی نعش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |