عالمی شہرت یافتہ گلوکاروں کے نعتیہ البم ’’نبیوں کا سردارؐ‘‘ کی ریکارڈنگ مکمل

راحت فتح علی خان، شفقت امانت علی، فریحہ پرویز، صنم ماروی، حنا نصراللہ، سارہ رضا، علی عباس اور ساحر علی بگا نے۔۔۔


Showbiz Reporter July 04, 2014
البم میں علامہ اقبالؒ‘ سرور نقشبندی‘ بہزاد لکھنوی کے نعتیہ کلام شامل ہیں‘ کمپوزر میاں یوسف صلاح الدین کی ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو ۔ فوٹو : فائل

معروف سماجی شخصیت یوسف صلاح الدین نے پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکاروں پرمشتمل نعتیہ البم '' نبیوں کا سردار ؐ'' ریکارڈ کرلیا۔

البم میں استاد راحت فتح علیخاں، شفقت امانت علی خاں، فریحہ پرویز، صنم ماروی، حنانصراللہ، سارہ رضا خان، علی عباس اور ساحر علی بگا کی آوازوں میں نعتیہ کلام ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ نعتیہ کلام کی کمپوزیشن میاں یوسف صلاح الدین نے ترتیب دی ہیں جب کہ ان کا میوزک ارینجمنٹ ساحر علی بگا کا ہے۔ دوسری جانب ''نبیوں کا سردار'' میں شاعرمشرق علامہ اقبالؒ اور سرور نقشبندی کے دو، دوکلام جب کہ بہزاد لکھنوی کے پانچ اورمیاں یوسف صلاح الدین کا ایک کلام بھی شامل ہے۔



بتایا گیا ہے کہ البم کی ریکارڈنگ مقامی اسٹوڈیو میں کی گئی تھی جب کہ دونعتیہ کلاموں کی ویڈیوبھی تیارکی جارہی ہے۔ ان میں راحت فتح علی خاں اوردوسراحنا نصراللہ کا گایا ہوا ہے۔ نعتیہ البم کے حوالے سے ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے میاں یوسف صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کی مناسبت سے ایک ایسانعتیہ البم تیارکیا ہے جس میں پاکستان میوزک انڈسٹری پرراج کرنیوالی تمام بہترین آوازیں شامل ہیں۔

البم علامہ اقبال، بہزاد لکھنوی، سرورنقشبندی اورایک میرا لکھا نتعیہ کلام ہے۔اس البم کوآئندہ تین، چارروزمیں مارکیٹ میں متعارف کروادیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس البم کو ریکارڈ کرنے کا مقصد قطعی یہ نہیں تھا کہ اس کے ذریعے کوئی کاروبار کیا جائے۔ یہ امت مسلمہ کے لیے ماہ رمضان کا تحفہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ جب لوگ یہ کلام سنیں گے تووہ دلی سکون محسوس کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں