میرپور ماتھیلو دکان کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر تصادم 12 افراد زخمی
پولیس کے مطابق غریب آباد کے علاقے میں دکان کے آگے رکشہ کھڑا کرنے پر پتافی، قریشی اور چھجن برادری کے مابین جھگڑا ہوگیا۔
تینوں برادریوں کے افراد نے جھگڑے کے دوران لاٹھیوں اور اینٹوں کا آزادانہ استعمال کیا۔
تصادم میں تینوں فریقین سے تعلق رکھنے والے 12 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تصادم کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔