دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچرنمائش ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کے معاہدے
نمائش میں سمندری خوراک کے شعبے میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان 35 ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں پر دستخط ہوئے
دوسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش ایک ارب 20کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے کاروباری معاہدوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی، تین روزہ نمائش میں 75 ممالک سے 800 سے زائد خریداروں نے شرکت کی اور 500 سے زائد مصنوعات کی نمائش کی گئی۔
کراچی میں منعقدہ تین روزہ نمائش میں بین الاقوامی چین اسٹورز، خریداروں اور ایم این سیز نے نمائش کا دورہ کیا جہاں سب سے زیادہ شرکت چین سے ہوئی اور اس میں 150 سے زائد خریدار شامل تھے۔
غیر ملکی خریداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان 7ہزار بی ٹو بی نیٹ ورکنگ اجلاس کے نتیجے میں چین، ملائیشیا، مصر، قازقستان، روس، سری لنکا، گیمبیا اور فرانس کی جانب سے چاول، پراسیسڈ فوڈ، سی فوڈ، کینو، آلو، دال، چنے، آم، کنفیکشنری، گوشت، خوراک اور مشروبات، مصالحے، اناج اور تیل کے بیج میں 36 سے زائد مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے۔
نمائش کے دوران سمندری خوراک کے شعبے میں پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان 35ملین ڈالر کے برآمدی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
ڈیری کے شعبے میں سرمایہ کاری اور بولینٹا، نیدرلینڈز سے آلو کے بیجوں میں سرمایہ کاری، چین سے ہوئییوان بیوریجز اینڈ فوڈ گروپ اور قطر سے میٹاس کی جانب سے متعدد ایم او یوز طے پائے۔
نمائش ٹی ڈی اے پی کی جانب سے گلوبل کوزین شو میں دنیا بھر کے کھانوں کے فن کاروں نے خاص طور پر پاکستانی اجزا سے تیار کردہ ان غیر معمولی پکوانوں کو تیار کیا۔
اختتامی روز تقریب میں چین، قبرص، تیونس، جنوبی افریقہ، ترکی، مالدیپ، سنگاپور، بحرین، آذربائیجان، رومانیہ، ملائیشیا، شمالی قبرص اور مصر سے تعلق رکھنے والے وفود کے علاوہ میڈیا کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے معروف فوڈ بلاگر، پریزنٹر، فلم ساز اور پروڈیوسر مسٹر نادر کے نام سے مشہور ہوبرٹ سیپڈ نام بھی اس شو کا حصہ تھے۔
نمائش میں پاک چائنا ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس اور پاک افریقہ انویسٹمنٹ کانفرنس بھی منعقد کی گئی، جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینا تھا۔
نمائش میں ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں نے شرکت کرتے ہوئے اپنے غیرملکی ہم منصبوں اور تاجروں کے ساتھ مذاکرات کیے، دیگر ٹریڈ ایسوسی ایشنز نے بھی نمائش کے دوران غیر ملکی خریداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔
آئیوری کوسٹ چیمبر، کینیا چیمبر آف کامرس، روسی وفد اور جرمنی چیمبر نے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کیں، نمائش میں 13ریگولیٹری اتھارٹیز کے نمائندوں نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور ایس پی ایس اور قرنطینہ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا نے کہا ہے کہ اس تقریب کی افتتاحی تقریر میں وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مقرر کردہ ہدف پورا کرنے میں 1.2ارب ڈالر کے متوقع برآمدی آرڈرز مدد دیں گے، مزید برآں دسمبر میں لاہور میں شیڈول فوڈ ایج مینوفیکچرنگ ویلیو ایڈیشن اور مشینی فارمنگ میں معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں حالیہ ترقی اور ترقی ملک میں اگلا سبز انقلاب لائے گی۔