پیدل چلیے‘ اعصابی کمزوریکبڑا پن دور بھگائیے

پارکنسنز ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے

پارکنسنز ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے،فوٹو:فائل

BERLIN:
ایک نئی تحقیق بتاتی ہے کہ ایسے افراد جو ''پارکنسنز'' کی بیماری میں مبتلا ہیں، اگر وہ روزانہ پیدل چلنے کو اپنا معمول بنالیں، تو اس مرض کی علامات کو بہت حد تک دور کیا جا سکتا ہے۔


پارکنسنز ایک ایسی بیماری ہے جس میں انسان کا اعصابی نظام متاثر ہوتا ہے اور اس کی علامات میں انسان کے اعضا کا درست طریقے سے کام نہ کر سکنا شامل ہے' علامات میں کانپنا، اعضا کو مکمل طور پر ہلا نہ سکنا اور چلنے میں تکلیف جیسے مسائل شامل ہیں' مریض کو سونے میں دشواری کے ساتھ ساتھ جذباتی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ''ورزش کرنا پارکنسنز کی بیماری میں مبتلا افراد کے لیے دوا کی طرح اہم ہے' ضروری نہیں کہ یہ ورزش بہت شدید نوعیت کی ہو، ہلکی پھلکی ورزش کو بھی انسان اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے''۔

اس تحقیق میں 60 ایسے افراد کو شامل کیا گیا جو پارکنسنز کا شکار تھے۔ یہ سبھی افراد یا تو از خود یا پھر لاٹھی کی مدد سے چل سکتے تھے جب کہ انھیں کسی مزید سنجیدہ طبی مسائل کا سامنا بھی نہیں تھا' ان مریضوں کو تیز چلنے کی تاکید کی گئی۔ معلوم ہوا جب سے مریضوں نے پیدل چلنے کو اپنا معمول بنایا ہے ان میں کبڑے پنکی علامات میں بہتری کے آثار دکھائی دیے جس میں تھکاوٹ میں کمی، فٹنس اور موڈ میں بہتری جیسے عوامل شامل تھے۔ پیدل چلنے سے ان مریضوں کی یادداشت بھی ماضی کے مقابلے میں بہتر ہوئی۔
Load Next Story