باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم ’اوتار‘ کا تیسرا حصہ کب ریلیز ہوگا تاریخ آگئی

’اوتار‘ کی پہلی فلم 2.97 ارب ڈالر کی کمائی کے ساتھ تاریخ کی سب سے زیادہ کامیاب فلم قرار دی گئی تھی


ویب ڈیسک August 11, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

پوری دنیا میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی فلم 'اوتار' کا تیسرا حصہ ریلیز ہونے کی تاریخ سامنے آگئی۔


امریکی میڈیا کے مطابق فلم کا دوسرا حصہ 'اوتار : دی وے آف واٹر' دسمبر 2022 میں سامنے آیا جبکہ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے تیسرے حصہ کا کام مکمل کرلیا ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں ڈائریکٹر نے بتایا کہ فلم کے تیسرے اور چوتھے پارٹ کیلئے ایڈوانس میں کام کرلیا گیا ہے تاکہ فلم کے کرداروں کی شباہت میں وقت کے ساتھ تبدیلی نہ آجائے۔


جیمز کیمرون نے رواں ماہ ڈی 23 ایکسپو میں اعلان کیا تھا کہ فلم کے تیسرے حصے کا نام 'اوتار : فائر اینڈ ایش' ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں : فلم 'اوتار: دی وے آف واٹر' کی دو ہفتوں میں ایک ارب ڈالر کی ریکارڈ کمائی


دوسری طرف ڈزنی نے اعلان کیا ہے کہ 'اوتار : فائر اینڈ ایش' 19 دسمبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں