کوئٹہ خضدار اور تربت میں بم دھماکے 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 زخمی

کوئٹہ میں گوالمنڈی تھانے کے گیٹ پر بم، تربت میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع


ویب ڈیسک August 11, 2024
فوٹو: فائل

کوئٹہ ،تربت ،خضدار میں تین دھماکوں میں ایک راہ گیر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ میں گوالمنڈی تھانے کے گیٹ پر بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے ایک پولیس اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تربت میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار کے علاقے بازگیر میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا گیا مگر اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |