بھارتی گلوکار کمار سانو نے عمران خان کیلئے گانا گانے پر وضاحت دیدی

کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، بھارتی گلوکار


ویب ڈیسک August 12, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بھارت کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے گانا گانے کی تردید کردی۔

کمار سانو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر وضاحتی پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے کبھی کوئی گانا نہیں گایا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بُک پر گردش کرنے والی آڈیو میری آواز نہیں ہے بلکہ وہ آواز آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کا استعمال کرکے بنائی گئی ہے۔

گلوکار نے کہا کہ کچھ لوگ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسی لیے میں اپنے مداحوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ گانے سے متعلق خبر جعلی ہے اور جھوٹی ہے۔

اُنہوں نے بھارتی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا سنگین اور غلط استعمال ہے، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ اے آئی اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔




واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کمار سانو کو عمران خان کی رہائی کے لیے کنسرٹ میں گانا گاتے ہوئے دکھایا گیا تھا، مذکورہ ویڈیو کی آڈیو آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں