پائپ لائن میں لیکیج بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی

گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام 20 گھنٹے میں مکمل ہونے کی توقع ہے، سوئی سدرن گیس کمپنی


ویب ڈیسک August 12, 2024
لیکیج کے باعث سسٹم میں گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے:فوٹو:فائل

گیس لائن میں لیکیج کے باعث سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی ہو سکتی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس جی سی کو گیس فراہم کرنے والی گمبٹ جی پی ایف IV فیڈر لائن میں لیکیج پایا گیا ہے جس کی وجہ سے سسٹم میں 38 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی پی ایل کی ٹیم نے پائپ لائن کی مرمت شروع کر دی ہے جو کہ اگلے 20 گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔ گیس لیکیج کے باعث سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں کو گیس کے کم پریشر کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں