وزیراعظم کا حکم نظر انداز ایئرپورٹ منیجرکو ہٹانے کے بجائے ترقی دیدی گئی
افسر ملک کو ایوی ایشن ڈویژن میں ہوابازی کے مشیر کا معاون خصوصی بنادیا گیا
سول ایوی ایشن نے وزیراعظم کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کو عہدے سے ہٹاکر ایک اور اہم عہدے پر تعینات کردیا۔
وزیراعظم کے واضح تحریری احکامات کے باوجود ان کے خلاف کسی قسم کی محکمہ جاتی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس سے واضح طور پر یہ محسوس ہورہا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی انتظامیہ ایئرپورٹ منیجر کو بچانے میں سرگرم ہے، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرگزشتہ ماہ دہشت گردی کے واقعے اورکارگو گودام میں جاں بحق 7افراد کی تحقیقاتی رپورٹ پر وزیر اعظم محمد نوازشریف نے ایوی ایشن ڈویثرن کولیٹر نمبر SA/PM/AVA.2014 میں ہدایت کی تھی کہ واقعے میں کراچی ایئرپورٹ منیجر افسرملک کو فوری طورپر ان کے عہدے سے ہٹاکر ان کے خلاف انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے، مکتوب میں سول ایوی ایشن کے فائربریگیڈ آفیسرکے خلاف بھی انضباطی کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
وزیراعظم پاکستان کے سیکریٹری جاوید اسلم کے دستخط سے یہ لیٹر26جون کووزارت ایوی ایشن ڈویثرن بھیجاگیالیکن سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایوی ایشن ڈویژن کے اعلی حکام کی ملی بھگت سے کراچی ایئرپورٹ مینجر افسر ملک کوان کے عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے ان کو مزید اہم عہدے پر تعنیات کرتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن میں ہوابازی کے مشیر شجاعت عظیم کا معاون خصوصی تعیناتی کے احکامات جاری کردیے گئے، سول ایوی ایشن کے چیف ہیومین ریسورسزسمیر سعیدکے دستخط سے جاری مکتوب میںکہاگیا ہے کراچی ایئرپورٹ کے مینجر افسر ملک کی سول ایوی ایشن کے ڈپٹی ڈی جی کی ہدایت پرتعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن کے چیف ہیومن ریسورسزسمیرسعید نے افسر ملک کی ترقی اور تعیناتی کے احکامات3جولائی کوجاری کیاگیا جس پرسول ایوی ایشن کے دیگرافسران میں شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے،ان افسران کاکہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام نے کراچی ایئرپورٹ کے مینجرکوبچانے میں کامیاب ہوگئے، ان افسران نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلی حکام نے وزیر اعظم کے احکامات کوماننے سے انکار کردیا اور ایئرپورٹ مینجرکوان کے عہدے سے ہٹانے کی بجائے ترقی دیدی گئی جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے دیگر ملازمین میں بھی شدید غم وغصہ پایاجاتا ہے۔