رواں مالی سال اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض ملے گا
تیل خریداری کے لیے اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے ادھار رقم کی پہلی قسط موصول ہوگی
رواں مالی سال 2024-25 کے دوران اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے پہلی سہہ ماہی کے لیے 10 کروڑ ڈالر رواں ماہ موصول ہوں گے جوکہ تیل خریداری کے لیے استعمال ہوں گے۔
تیل خریداری کے لیے ہی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے دوسری سہہ ماہی میں 15 کروڑ ڈالر ملیں گے جبکہ تیسری اور چوتھی سہہ ماہی میں 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔
گزشتہ مالی سال جون تک اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 25 کروڑ ڈالر فراہم کیے گئے تھے۔ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے جینیوا ڈونر کانفرنس میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی یقین دہانی ملی تھی۔