شاہ رخ خان کے آئیکونک پوز کے راز سے پردہ اُٹھ گیا

اداکار نے اپنے پوز کا کریڈٹ مشہور بھارتی کوریوگرافر سروج خان کو دیا


ویب ڈیسک August 12, 2024
شاہ رخ خان کا پوز دُنیا بھر میں مقبول ہے : فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے پہلی بار اپنے مشہور آئیکونک پوز کے راز سے پردہ اُٹھا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ان دنوں سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں جہاں اُنہوں نے 10 اگست کی شب 'انٹرنیشنل لوکارنو فلم فیسٹیول' میں شرکت کی، سُپر اسٹار کو سینما میں ان کی خدمات کے لیے 'پاردو ایلا کوریرا' ایوارڈ سے نوازا گیا۔

شاہ رخ خان نے اپنا ایوارڈ وصول کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ میں خبررساں اداروں کو انٹرویو بھی دیا جہاں اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر سمیت مختلف امور پر گفتگو کی۔

میگا اسٹار نے انٹرویو کے دوران اپنے آئیکونک پوز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس 'آرمز آؤٹ' پوز کا کریڈٹ مشہور بھارتی کوریوگرافر سروج خان کو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان کی بھی فلمی دُنیا میں انٹری

اُنہوں نے کہا کہ 90 کی دہائی میں بالی ووڈ اداکاروں کو ڈانس پرفارمنس کے دوران 'ڈپ' اسٹیپ کرنا نہیں آتا تھا، یہ ایک ایسا ڈانس اسٹیپ ہے جس میں ایک ٹانگ کو موڑنا جبکہ دوسری ٹانگ کے ساتھ تھوڑا سا ہاپ کرنا پڑتا ہے۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اُس زمانے میں سروج خان میری کوریوگرافر تھیں، اُنہوں نے مجھے یہ 'ڈپ' اسٹیپ کرنا کا کہا تو مجھ سے وہ پرفارم نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے مجھے سیٹ پر کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ جب میں اگلے دن دوبارہ شوٹ کے سیٹ پر گیا تو میں نے سروج خان سے کہا کہ میں 'ڈپ' کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن سروج خان نے مجھ سے کہا کہ 'ڈپ' کرنے کے بجائے صرف کھڑے ہوجاؤ اور اپنے بازو پھیلا دو۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی بوڑھے آدمی کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، مداح برہم

کنگ خان کے مطابق سروج خان نے اُن سے کہا تھا کہ اگر کوئی ڈانس اسٹیپ پرفارم نہ کرسکو تو تو اس پوز کو نقل کرتے ہوئے اپنی بانہیں پھیلا دینا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس طرح میرے آئیکونک پوز کی تخلیق ہوئی جو آج دُنیا بھر میں مشہور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں