
سندھ حکومت کامحکمہ کھیل پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو ایونٹ میں اولمپک ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو 25 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دے گا۔
وزیر کھیل سندھ نے ذاتی حیثیت میں بھی ارشد ندیم کو10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔ سردار محمد بخش میر نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں گولڈ مڈل جیت کر ہم سب کا سر فخر سے بلند کردیا،ارشد ندیم سے جلد ملاقات کرونگا۔