عمران خان اچھے سیاستدان سے زیادہ بہت اچھا دل رکھنے والے انسان ہیں

اداکارہ نے عمران خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے


ویب ڈیسک August 12, 2024
ریشم نے کامیڈین و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی : فوٹو : ویب ڈیسک

ماضی میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو مقبول فلمیں دینے والی اداکارہ ریشم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

حال ہی میں ریشم نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے پوچھا کہ ہم نے سُنا ہے کہ آپ کو وزیراعظم شہباز شریف بہت پسند ہیں، کیا یہ سچ ہے؟

ریشم نے کہا کہ مجھے عمران خان بھی کافی پسند ہیں کیونکہ وہ ایک اچھے سیاستدان سے زیادہ ایک اچھا دل رکھنے والے انسان ہیں، ان میں انسانیت کی مدد کرنا کا جذبہ ہے، وہ غریب عوام کے لیے بھی جذبات رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستان کے حوالے سے عمران خان کا نظریہ بہت اچھا ہے اور میری دُعا ہے کہ اُنہیں اُن کے نیک مقاصد میں کامیابی بھی ملے۔

مزید پڑھیں: خدا کی قسم! سید نور نے میرا کیریئر تباہ کیا، ریشم

اُنہوں نے کہا کہ جب عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا افتتاح کیا تھا تو میں اُن سے ملنے گئی تھی، اُس وقت میری عُمر کم تھی، میں کرکٹ کے دنوں سے ہی عمران خان کو بہت پسند کرتی ہوں۔

ریشم نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی وجہ سے مجھے عمران خان بہت پسند ہیں کیونکہ دُکھی انسانیت کے لیے جو کام عمران خان نے کیا وہ کسی دوسرے سیاستدان نے نہیں کیا اور میں یہ بات پہلے بھی کئی بار کہہ چکی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کے بارے میں بات نہ کرنے پر لوگ مجھے گالیاں دیتے ہیں، میں اُن لوگوں سے یہی کہنا چاہوں گی کہ میں نے کبھی بھی عمران خان کی مقبولیت سے انکار نہیں کیا، عمران خان سے زیادہ دُنیا کا کوئی سیاستدان مقبول نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے