اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی سے بدسلوکی کیخلاف درخواست اڈیالہ جیل سپریٹینڈنٹ کو بھیج دی

رجسٹرار آفس کی جانب سے بشریٰ بی بی کی درخواست پراعتراض بدنیتی پرمبنی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

(فوٹو : فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی جیل بدسلوکی کے خلاف درخواست سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیجوا دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے سامنے یہ پٹیشن بطور درخواست رکھی جائے اور وہ اس درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کریں۔


درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے ہیں۔ پہلا اعتراض تھا کہ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے ماتحت ہے۔اعتراض ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کے خلاف کارروائی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ آفس کی جانب سے بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراض بدنیتی پر مبنی ہے۔
Load Next Story