
پیرس اولمپک میں جیولین تھرو کھیل میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم انفرادی کھیلوں میں وطن عزیز کے لیے پہلی بار یہ معرکہ سر کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔
اسی طرح انھوں نے تقریباً 93 میٹرز تک جیولین تھرو کرکے اولمپک گیمز کا 118 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا اور سُرخرو ہوکر وطن پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی؛ بیٹا، والد کے گلے لگ کر آبدیدہ
حکومت کی جانب سے ارشد ندیم کے لیے انعامات کے ڈھیر لگادیے گئے۔ وفاق، صوبوں اور کے ایم سی سمیت مختلف اداروں کی جانب سے کروڑوں روپے انعامات کی بارش کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: "ارشد ندیم کا گولڈ میڈل بابراعظم اور ٹیم کے ریکارڈز سے زیادہ بھاری ہے"
تاہم ان انعامات سے قبل ارشد ندیم کی مجموعی دولت ایک کروڑ روپے سے کم تھی جب کہ ان کے حریف بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑہ کی جائیدادیں 37 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔