کوئٹہ پولیس موبائل کے قریب دھماکا بچے سمیت 7افراد زخمی
دستی بم حملے میں پولیس کی گاڑی محفوظ رہی
چالو باؤڑی کے علاقے میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم پھٹنے سے بچے سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں پولیس کی گاڑی محفوظ رہی۔
دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال متقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ تاحال، کسی شخص کی حالت تشویشناک نہیں بتائی گئی۔