ترکیے میں بازنطینی دور کا موزیک دریافت
یہ صوبہ اوردو میں پایا جانے والا پہلا فرشی موزیک ہے
ماہرین آثار قدیمہ نے ترکیے کے صوبہ اوردو میں سینٹ کانسٹینٹائن اور سینٹ ہیلینا کے لیے وقف بازنطینی چرچ کی کھدائی کے دوران ایک تفصیلی موزیک آرٹ دریافت کیا ہے۔
چرچ کو پہلی بار 2023 میں اوردو کے ضلع کرٹولس میں دریافت کیا گیا تھا جو قدیم زمانے میں پولیمونین (موجودہ ترک میونسیپیلیٹی فاٹسا) کے ڈائوسیس کے زائرین اور عبادت گزاروں کی خدمت کرتا تھا۔
چرچ رومن شہنشاہ قسطنطین اول اور سینٹ ہیلینا کے لیے وقف تھا جو رومی سلطنت کی آگسٹا اور شہنشاہ کانسٹنٹائن اول کی والدہ تھیں۔
ترکیے کے ثقافت اور سیاحت کے وزیر مہمت نوری ایرسوئے نے نیوز ریلیز میں بتایا کہ موزیک آرٹ کو اوردو میوزیم ڈائریکٹوریٹ کے ماہرین آثار قدیمہ نے دریافت کیا اور یہ صوبہ اوردو میں پایا جانے والا پہلا اندرونی فرش پر بنایا جانے والا موزیک ہے۔