آسٹریلیا میں چوری شدہ ہیلی کاپٹر کھڑکی توڑ کر ہوٹل میں داخل پائلٹ ہلاک
ہیلی کاپٹر جس ہوٹل سے ٹکرایا وہ نوفلائی زون میں واقع تھا
آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر نو فلائی زون میں واقع ایک ہوٹل کی چھت سے ٹکرا گیا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔
آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوٹل کے اوپری منزل کی کھڑکی سے ٹکرایا تھا اور اس کے پنکھ کے ٹکڑے سوئمنگ پول میں جا گرے تھے جہاں متعدد افراد نہا رہے تھے۔
ہیلی کاپٹر کے ٹکراتے ہی ہوٹل کا فائر الارم بج اُٹھا جس کے بعد ہوٹل کو خالی کروالیا گیا۔ پول میں نہانے والے تمام افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے ہیلی کاپٹر میں لگی آگ بجھایا اور ملبے سے پائلٹ کی جلی ہوئی لاش ملی جسے شناخت کے لیے فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔
پولیس چیف نے بتایا کہ ابھی یہ معلوم نہیں کہ ہیلی کاپٹر اڑانے والے شخص کے پاس پائلٹ کا لائسنس تھا یا وہ اس کمپنی کے لیے کام کرتا تھا جس کے پاس کرافٹ کی ملکیت تھی۔
ادھر مقامی کا دعویٰ ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر چوری شدہ تھا تاہم پائلٹ نے اسے کیوں چرایا تھا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔