جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
ملزم ارسلان اعوان جعلی ویزے پر عراق اور ملزم محمد کلیم خان امریکا جارہا تھا، ترجمان ایف آئی اے
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت ارسلان اعوان اور محمد کلیم خان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم ارسلان اعوان کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشکوک پایا گیا، اس کے پاسپورٹ پر لگا ہوا عراق کا ویزا جعلی تھا جبکہ ملزم کے پاسپورٹ پر سیکیورٹی خصوصیات مشکوک پائی گئیں۔
دوسری کارروائی میں ملزم محمد کلیم خان کی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، ملزم جعلی دستاویزات پر امریکا جا رہا تھا، امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا۔
ترجمان کے مطابق ملزم سرکاری ادارے کا ملازم ہے،جس کی طرف سے پیش کردہ این اوسی جعلی پایا گیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کومزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔