سپریم کورٹ میں آج انصاف کا قتل ہوا بیرسٹر گوہر

اس ملک کا کیا ہوگا جس میں آئین کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، شبلی فراز، پریس کانفرنس


ویب ڈیسک August 12, 2024
(فوٹو : فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی یہ انصاف کا قتل ہوا۔

یہ بات انہوں نے عمر ایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی یہ انصاف کا قتل ہوا ہماری چار نشستیں اایک پن کے اسٹروک سے کسی اور سیاسی جماعت کو دے دی گئیں۔


انہوں ںے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بہت ظلم کرنے کی کوشش کی گئی، پہلے کوشش کرکے ہمارا نشان چھن لیا گیا کہ انتخابات میں حصہ نہ لے سکیں، لیکن ہر دفعہ ہم سرخرو ہوئے۔


بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیش کا گول ہے کہ ملک میں فری اینڈ فئیر الیکشن کروائے جائیں، اگر الیکشن کمیشن اس میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔


قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز نے کہا کہ فارم 47 کے مطابق ان لوگوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے، عوام ان کو مسترد کر چکی ہے، الیکشن جب ہوئے تو نتائج انے میں تاخیر کی گئی، لاہور ہائی کورٹ کے ٹربیونل میں ججز کے اپائمنٹ میں تاخیر کی گئی، ان کو اپنی مرضی کے ججز نہیں مل رہے تھے۔


شبلی فراز نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی ان لوگوں نے ایسا ہی کیا، جو بل پارلیمان میں لے کر آئے اس کے مقصد سے سب ہی واقف ہیں، ہم نے کبھی بھی کسی ادارے ، پارلیمان، سپریم کورٹ کی بے توقیری نہیں کی ہے، ان لوگوں نے تو سینیٹ کے فلور کو بھی اپنی مفاد کے لیے استعمال کیا۔


شبلی فراز نے کہا کہ ہمارا آئین کمزور سے کمروز تر ہوتا جا رہا ہے، اس ملک کا کیا ہو گا جس میں آئین کو بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم نے ملک کو بہتر کرنے کے لئے جہد و جہد کی، ملک میں الیکشن کمیشن اپنا کام درست طریقے سے نہیں کر رہا، ملک میں صاف شفاف انتخابات کرانے میں الیکشن کمیشن ناکام ہے، ہماری جہدو جہد جاری رہے گی، ہم لوگوں کو بتاتے رہیں گے کہ ان کے ووٹ کو عزت نہیں دی جا رہی۔


رؤف حسن نے کہا کہ بانی چئیرمین نے کئی بار کہا کہ قاضی صاحب خود کو ان کے کیسز سے الگ کرلیں، کئی مرتبہ کہنے کے باوجود بھی قاضی صاحب خود کو ان کیسز سے الگ نہیں کر رہے ہیں، ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ بانی چئیرمین کے کیسز کو قاضی فائز عیسی نہیں سنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں