یوم آزادی پر ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس قائم

اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

فوٹو- فائل

محکمہ داخلہ پنجاب نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے سکیورٹی گائیڈ لائن جاری کر دی ہیں جس کے مطابق یوم آزادی پر ون ویلنگ کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائے جائے گی،ون ویلنگ اور ریش ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام صوبائی اور اضلاعی داخلی خارجی راستوں پر سخت سکیورٹی چیکنگ کی جائے گی، اہم عمارتوں، دفاتر، حساس مقامات کی سکیورٹی کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم آزادی کی تمام تقریبات سے قبل سپیشل برانچ سے وینیو کی ٹیکنیکل سویپنگ ضرور کروائی جائے، اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔


ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق سکیورٹی پر تعینات عملہ تقریبات کے اختتام اور شرکاء کی پرامن روانگی تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔ بازاروں، پارکس اور شاپنگ مالز کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔

ترجمان کے مطابق فورتھ شیڈول میں موجود افراد اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، سکیورٹی صورتحال میں بہتری کیلئے انٹیلیجنس بیسڈ اور کومبنگ آپریشن کیے جائیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان تشکیل دیا جائے۔
Load Next Story