فیض حمید کے خلاف انکوائری میں اور بھی چیزیں سامنے آئیں گی رانا ثنا اللہ

کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، ناقابل تردید ثبوت پر کارروائی ہورہی ہوگی، مشیر وزیراعظم


ویب ڈیسک August 12, 2024
فوٹو فائل

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیض حمید کے خلاف پر ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے بے ضابطگیاں اور شواہد سامنے آئے ہوں گے، انکوائری ہوگی تو اور بھی چیزیں سامنے آئیں گی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو تحویل میں لینے اور کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہونے پر رانا ثنا اللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کے خلاف ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئی ہوں گی جبکہ دیگر معاملات کی انکوائری ہوگی تو دیگر چیزیں بھی سامنے آجائیں گی، ہمیں آئی ایس پی آر کے بیان تک محدود رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کورٹ مارشل کے عمل کو فوجی طریقہ کار کے مطابق آگے بڑھنا ہے، فیض حمید کا فیض آباد دھرنے میں لوگوں کو اٹھانے میں کردار تھا اور میرا خیال ہے کہ اُن کے خلاف ناقابل تردید ثبوت آچکے ہوں گے جبکہ مزید انکوائری میں سب سامنے آجائے گا۔

مزید پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سیاسی معاملات میں فیض حمید کھل کرمداخلت کرتےتھے، میرا خیال ہے کہ اُن کے ساتھ مزید لوگ بھی شامل ہوں گے کیونکہ فرد واحد تو ایسا نہیں کرسکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ میراتجزیہ ہے کہ الزامات ثابت ہونے پرفیض حمید کو فوجی تحویل میں لیا گیا ہوگا، یہ اقدام پاک فوج کےاحترام اورعزت میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فیض آباد دھرنےکے معاملے پرمعاہدے میں فیض حمید کےدستخط موجودہیں، دھرنےمیں لوگوں کومینج کرکے بٹھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کورٹ مارشل: یہ تو شروعات ہیں ابھی بڑے بت گرنے ہیں، فیصل واوڈا

مشیر وزیراعظم نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا خالصتاًہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق حکم تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں