لندن چاقو بردار شخص کے حملے میں 11 سالہ لڑکی اور 34 سالہ خاتون زخمی

مشتبہ کو ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا تاہم شناخت ظاہر نہیں کی گئی


ویب ڈیسک August 12, 2024
پولیس حملہ آور سے مزید تفتیش کر رہی ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

برطانیہ کے علاقے لیسٹر اسکوائر میں ایک شخص نے دو راہگیروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کی ٹیم پیرامیڈیکل اسٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

زخمیوں میں 11 سالہ بچی اور ایک 34 سالہ خاتون شامل ہیں جن میں سے خاتون کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

یہ حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تاحال حملہ آور اور متاثرین میں کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل جاری ہے تاہم ابھی حملے کے محرک سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔

خیال رہے کہ ایک ہفتے سے زائد عرصے سے لندن کے علاقوں میں نسلی فسادات کے کئی واقعے رونما ہوئے ہیں۔

ایک مسجد کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جسے پولیس نے ناکام بنایا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں