تحفظ پاکستان بل ’پوٹا‘ اور’ٹاڈا‘ جیسا ہی کالا قانون ہے مولانا فضل الرحمن

تمام دہشت گرد افغانستان جاچکے، آپریشن سے دہشتگردمحفوظ اور عوام غیرمحفوظ ہوگئے، فضل الرحمان


INP July 05, 2014
نظام سے بغاوت پرصوفی محمد برسوں سے جیل میں ہیں، طاہرالقادری اب تک آزادکیوں ہیں؟ فوٹو: فائل

KARACHI: جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان بل پوٹا اورٹاڈا جیسا ہی کالا قانون ہے۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تحفظات سے حکومت کوآگاہ کردیا تھا، اس قانون کونہیں مانتے،شمالی وزیرستان سے تمام دہشت گرد افغانستان جاچکے ہیں، آپریشن سے دہشت گرد محفوظ عوام غیرمحفوظ ہوگئے ہیں، آئین اور نظام سے بغاوت پرصوفی محمد توسالوں سے جیل میں ہیں طاہرالقادری بھی نظام سے بغاوت کا اعلان کرچکے ہیں وہ اب تک آزادکیوں ہیں؟ عمران خان کے پیچھے یہودی اورطاہرالقادری کے پیچھے عیسائی لابی کاہاتھ ہے، ایک لاکھ متاثرین آپریشن افغانستان جاچکے ہیں،مستقبل میں انھیں پاکستان کے خلاف استعمال کیے جانیکا اندیشہ ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آئی ڈی پیز کیمپوں میں رہنے کو تیار نہیں ہیں۔خالی علاقوں میں بمباری ہورہی ہے، سوات آپریشن میں کتنے دہشت گرد مارے گئے اس کا کسی کوکوئی علم نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں