فوج میں کڑے احتسابی عمل پر ڈی جی آئی ایس پی آر واضِح بیان دے چکے ہیں، 7 مئی کو ہونے والی پریس کانفرنس میں فوج کے خود احتسابی کے خدو حال وہ تفصیل سے بیان کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی ایک کڑا، سخت، شفاف اور خود کار عمل ہے جو ہر وقت جاری رہتا ہے اور اس کے اندر کسی قسم کی تفریق نہیں کی جاتی.
انہوں نے کہا کہ جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمے داری بھی ہوتی ہے اور احتساب کا عمل بھی اتنا ہی سخت ہوجاتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اکاؤنٹیبلٹی سسٹم پر فخر ہے، ہمارا احتساب کا عمل الزامات پر نہیں بلکہ حقائق پر کام کرتا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔