بھارت مندر میں پوجا کے دوران بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک 9 زخمی

مندر کے باہر پھول بیچنے والوں اور پجاریوں کے درمیان قیمت پر جھگڑا ہوا تھا


ویب ڈیسک August 12, 2024
مندر کے باہر پھول بیچنے والوں اور پجاریوں کے درمیان قیمت پر جھگڑا ہوا تھا

بھارتی ریاست بہار میں ہندوؤں کی ایک مقدس پہاڑی پر واقع ایک مندر میں ہونے والی سالانہ پوجا کے وقت بھگدڑ سے درجنوں پجاری قدموں تلے کچلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے جہان آباد ضلع کے بابا سدھیشور ناتھ مندر میں سالانہ پوجا پاٹ کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران ملک بھر سے آمنے والے پجاریوں اور مندر کے باہر پھول بیچنے والوں کے درمیان قیمت پر تلخ کلامی ہوگئی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس دکانداروں اور پجاریوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرانے میں ناکام ثابت ہوئی اور لاٹھی چارج کردیا جس سے افراتفری مچ گئی اور درجنوں لوگ کچلے گئے۔

ایمبولینسوں میں درجنوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ 9 زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس سانحے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے لیے فی کس 4 لاکھ روپے امدادی رقم کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2 جون کو اتر پردیش میں ایک ہندو پیشوا کے مذہبی جلسے میں ہونے والی بھگدڑ میں 121 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں