بھارت شادی سے واپسی پر خاندان کے 11 افراد پانی میں بہہ گئے

ڈوبنے والوں میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا


ویب ڈیسک August 12, 2024
ڈوبنے والوں میں سے صرف ایک بچے کو بچایا جا سکا

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں ایک کار پانی میں بہہ گئی جس میں موجود 11 میں سے 9 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خاندان ہماچل پردیش سے ریاست پنجاب شادی میں شرکت کرنے گئے تھے۔ واپسی آتے ہوئے سیلابی ریلہ کی نذر ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ پہلے یہ گاڑی رک گئی تھی تاکہ سیلابی ریلا گزر جائے تاہم ایک اور گاڑی کو گزرتا دیکھ کر انھوں نے بھی گاڑی چلادی لیکن ان کی گاڑی الٹ گئی۔

اس خاندان کی گاڑی الٹی حالت میں ہی بہتی گئی۔ گاڑی میں موجود افراد پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کاموں کے دوران 9 لاشیں نکالی گئیں جب کہ ایک بچے کو زندہ بچالیا گیا۔

ایک شخص تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں