گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی کی تقریب عاطف اسلم پرفارم اور ارشد ندیم شرکت کریں گے

تقریب میں گورنر سندھ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعلان کردہ 20 لاکھ روپے انعام دیں گے


Staff Reporter August 12, 2024
فوٹو: فائل

گورنرسندھ کی ہدایت پر گورنرہاﺅس میں دو روزہ جشن آزاری کی تیاریاں شروع کردی گئیں، اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شرکت کریں گے جبکہ معروف گلوکار عاطف اسلم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاوس میں دو روزہ جشن آزادی تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں۔ 13 اگست کی شب 12 بجتے ہی فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔

14 اگست کے روز جشن آزادی کے پروگرام میں معروف گلوکار عاطف اسلم اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ 14 اگست کے پروگرام میں اولمپکس 2024 کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شرکت کریں گے۔

گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو گورنر سندھ اعلان کردہ 20 لاکھ روپے انعام دیں گے۔ اعلیٰ حکام نے مختلف پروگرامز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور اسٹیج کی تیاری، مرد و خواتین کے علیحدہ انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں