شاہ رخ خان نے ڈائریکٹر سجوئے گھوش کے ساتھ نئی فلم کی تصدیق کردی

’کنگ‘ کی شوٹنگ کا آغاز نومبر میں ہوگا، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سوہانا بھی شامل ہیں

فوٹو : ویب ڈیسک

بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ڈائریکٹر سجوئے گھوش کے ساتھ اپنی نئی فلم 'کنگ' کی تصدیق کردی۔


لوکارنو فلم فیسٹیول میں میڈیا گفتگو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اگلی فلم 'کنگ' کررہے ہیں اور اس کیلئے انہوں نے کچھ وزن بھی کم کیا ہے۔



شاہ رخ خان نے اس موقع پر بتایا کہ وہ 'کنگ' طرح کی فلم کیلئے چھ سات برس سے سوچ رہے تھے اور وہ ایک الگ طرح کی فلم کرنا چاہتے تھے۔


اداکار نے بتایا کہ انہوں نے ہدایت کار سجوئے گھوش سے تذکرہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس طرح کی ایک فلم موجود ہے۔


یہ بھی پڑھیں : شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی سوہانا کی فلم کیلئے 200 کروڑ کی سرمایہ کاری


یاد رہے کہ 'کنگ' کی شوٹنگ کا آغاز نومبر میں ہوگا، فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی بیٹی سوہانا بھی شامل ہیں جبکہ ابھیشیک بچن اور ابھے ورما بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Load Next Story