ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پر بائیوگرافیکل فلم کیلئے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فیورٹ

پاکستانی ایتھلیٹ نے پیرس اولپمکس جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کا تاریخ ساز تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا


ویب ڈیسک August 12, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا پر بالی وڈ فلم کیلئے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان فیورٹ ہیں۔


اولمپکس مقابلے میں شاندار کارکردگی کے ایک بھارتی میڈیا ادارے نے دونوں ایتھلیٹس سے پوچھا کہ اگر ان پر فلم بنائی جائے تو وہ کس اداکار کو ایک دوسرے کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔


بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کا کہنا تھا کہ لیجنڈری امیتابھ بچن کے جوانی والا روپ ارشد ندیم کیلئے بہتر ہوگا کیوں کہ ارشد امیتابھ کی طرح بلند قامت اور رعب والی شخصیت رکھتا ہے۔


اس موقع پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا کہ نیرج چوپڑا کے کردار کیلئے شاہ رخ خان بہتر ہے کیوں کہ ان میں بھی نیرج کی طرح کرشماتی شخصیت اور انرجی ہے۔


یہ بھی پڑھیں : ارشد ندیم کا اولمپکس میں ریکارڈ، پاکستان نے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیت لیا


واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولپمکس میں جیولین تھرو کے مقابلے میں 92.97 میٹر کا تاریخ ساز تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں