امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 12, 2024

امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطیٰ تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے اس تعیناتی کا اعلان ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ نے اتوار کے روز لائیڈ آسٹن اور اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کے درمیان گفتگو کے بعد کیا۔

ایران کی جانب سے گزشتہ ماہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا ہے اور ایران نے شہادت کا بدلہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پڑھیئے: ایران نے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر لیا

اسرائیل نے اس کارروائی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، تاہم کارروائی کے فوری بعد امریکی حکام کو اپنے ذمہ دار ہونے کے متعلق بتایا۔

نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر ایک اسرائیلی عہدے دار نے سیکیورٹی عہدے داران کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کا تازہ ترین تجزیہ اس بات کی جانب اشارہ کرتا ہے کہ ایران نے ملک پر براہ راست حملہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ تک یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کو اسرائیل ریڈ لائن تصور کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں