یوم آزادی پر گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا کے دروازے شہریوں کیلیے کھولنے کا اعلان

یہ وطن ہمارے پاس امانت اور تحفہ ہے، اسکی آزادی کا جشن خوف کے بت توڑ کر منائیں گے، گورنر فیصل کریم کنڈی


Staff Reporter August 13, 2024
گورنر ہاؤس میں 13 اگست کی رات ثقافتی پروگرام اور آتشبازی کی شاندار تقریب ہوگی (فوٹو اسکرین گریپ)

گورنر خیبرپختونخوا نے یوم آزادی کے موقع پر گورنر ہاؤس کے دروازے شہریوں کیلیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 13 اگست کی شام گورنر ہاؤس میں ثقافتی تقریب اور آتشبازی کی تقریب میں شہریوں کو شرکت کی دعوت دے دی۔

اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا اور بالخصوص ذندہ دلان پشاور تیرہ اگست کی رات دس بجے گورنر ہاؤس پشاور پہنچیں، جہاں رات کو دس بجے ثقافتی تقریب اور 12 بجے آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وطن ہمارے پاس امانت اور تحفہ ہے، اسکی آزادی کا جشن خوف کے بت توڑ کر منائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے شہریوں کو مخاطب کر کے کہا کہ آئیں تیرہ اور 14 اگست کی درمیانی شپ اپنے وطن کے نام کریں، جشن آزادی اور پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں