کینیڈین شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم

اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو اوٹاوا ہر کسی کو وہاں سے نہیں نکال سکے گا


ویب ڈیسک August 13, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کینیڈا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر خطے میں صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو ہر کسی کو وہاں سے نکالنا ممکن نہیں ہو سکے گا۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازع میں اضافے کا حقیقی خطرہ ہے اور کینیڈین شہریوں کو جہاں تک ممکن ہو لبنان چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو اوٹاوا ہر کسی کو وہاں سے نہیں نکال سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے اور ہم اس صورت میں مدد کے لیے کچھ تیاریاں کر رہے ہیں تاکہ تمام کینیڈین شہریوں کو باہر نکال سکیں۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی جانب سے کمانڈر فواد شکر کے قتل کا بدلہ لینے اور ایران کی جانب سے گذشتہ ہفتے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جواب دینے کے عزم کے بعد یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ مشرق وسطیٰ مکمل جنگ کی طرف بڑھ سکتا ہے۔

حزب اللہ نے 6 اگست کو شمالی اسرائیل میں ڈرون اور راکٹ حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا لیکن متنبہ کیا تھا کہ گذشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے ایک اعلی کمانڈر کی ہلاکت کے بعد اس کا متوقع انتقام ابھی آنا باقی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔