ایران آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے برطانوی میڈیا کا دعویٰ

ایران ، اسرائیل پر حملے سے باز رہے، امریکی صدر کا انتباہ


ویب ڈیسک August 13, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے آئندہ 24 گھنٹے میں اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں حکام یہ سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آ گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری آج اپنا مذہبی تہوار 'تیشا باؤ' منا رہے ہیں۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے بھی ایرانی حملے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل پر بڑے حملے کے حوالے سے تیار رہنا ہو گا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا مشرقِ وسطیٰ میں گائیڈڈ میزائل آبدوز تعینات کرنے کا فیصلہ

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن بھی اسرائیل پر ایرانی حملے کی توقع رکھتے ہیں، انہوں نے تہران کو آخری پیغام بھی جاری کیا ہے کہ، 'ایسا نہ کریں'۔

اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن نے ایران کے اسرائیل پر متوقع جوابی حملے کے پیشِ نظر گائیڈڈ میزائل آبدوز یو ایس ایس جورجیا کو مشرقِ وسطیٰ تعیناتی اور یو ایس ایس ابراہم لنکن بحری بیڑے کو جلد خطے میں پہنچنے کا حکم دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں