چیک ری پبلک کی جیل سے کینگرو فرار تلاش جاری

جیل میں بند متعدد جانوروں میں خرگوش، لاما اور روسٹر بھی شامل ہیں


ویب ڈیسک August 13, 2024
[فائل-فوٹو]

جمہوریہ چیک میں پولیس جیل سے بھاگے ایک غیر معمولی مفرور کو پکڑنے میں لگی ہوئی ہے اور وہ ہے ایک کینگرو۔

جیل کے حکام نے بتایا کہ دو کینگرو دارالحکومت پریگ کے جنوب مشرق میں واقع جیریس جیل سے فرار ہو گئے تھے لیکن بعد میں ایک کینگرو خود ہی واپس آ گیا جبکہ ایک ابھی تک مفرور ہے۔

جیل کے نمائندے مارکیٹا پرونیرووا نے کہا کہ دوسرے کینگرو کو پولیس ابھی بھی تلاش کررہی ہے۔

مارکیٹا نے عوام پر زور دیا کہ وہ اگر کینگرو کو دیکھیں تو اس کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں بلکہ پولیس سے فوری رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ جیریس جیل میں متعدد جانور بند ہیں جن میں خرگوش، لاما اور روسٹر بھی شامل ہیں۔

یہ تمام جانور جیل کے ایک پروگرام کا حصہ ہیں جو اپنی قید کے اختتام کے قریب قیدیوں کے علاج کیلئے استعمال ہوتے ہیں جہاں قیدی مویشی پالنا سمیت دیگر مہارتیں سیکھتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |