پاکستان کا 77 واں یوم آزادی ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ ہوگی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے


August 13, 2024
پریڈ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب منعقد کی جائے گی:فوٹو:فائل

پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کاانعقاد کیا جائے گا۔

آزادی پریڈ 13 اور 14اگست کی درمیانی شب منعقد کی جائے گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندارمظاہرہ پیش کریں گے۔ اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں