الیکشن ترمیمی ایکٹ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر کی سماعت سے معذرت

موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے، جسٹس سلطان تنویر احمد


ویب ڈیسک August 13, 2024
(فوٹو : فائل)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور مختلف سیاسی جماعتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے ریمارکس دیے کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے، میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں اس لیے میں آج ہی کیس فائل قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایکٹ کے ذریعے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے، الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا۔

استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک پی ٹی آئی کے علاؤہ کسی دوسری جماعت کو مخصوص نشستیں دینے سے روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں