متنازعہ مبارک ثانی کیس کا متنازعہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے جے یو آئی

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس قانون تحفظ ناموس رسالت آج اسلام آباد میں ہوگی


ویب ڈیسک August 13, 2024
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس قانون تحفظ ناموس رسالت آج اسلام آباد میں ہوگی

جے یو آئی نے کہا ہے کہ متنازعہ مبارک ثانی کیس کا متنازعہ فیصلہ آئین کے خلاف ہے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس قانون تحفظ ناموس رسالت آج اسلام آباد میں ہوگی جس میں ملک بھر کی دینی قیادت سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندے شریک ہونگے ۔ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کانفرنس کی صدارت کریں گے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ متنازعہ مبارک ثانی کیس کے اثرات و مضمرات پر غور و خوض ہوگا۔ متنازعہ فیصلہ اسلام اور آئین پاکستان کے خلاف ہے جس سے پاکستان کے مسلمانوں میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، حضورنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کا تحفظ ہر مسلمان کا مذہبی فریضہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں