20 سالہ دوست کو سر پر گولی مار کر قتل کرنے والا نوجوان گرفتار

واقعے کے وقت مقتول ، قاتل اور ان کے دیگر 4 سے 5 دوست بھی موجود تھے


Staff Reporter August 13, 2024
واقعے کے وقت مقتول ، قاتل اور ان کے دیگر 4 سے 5 دوست بھی موجود تھے

قائدآباد انویسٹی گیشن پولیس نے شیر پاؤ کالونی قبرستان میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر کے ( آلہ قتل ) پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لیں۔

ملزم نے ہفتے کے روز اپنے دوست کو تلخ کلامی کے بعد سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا ۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بلال عرف میائوں نے 10 اگست 2024 کو قائد آباد کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی سواتی محلہ میں اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ گھر کے اندر فائرنگ کر کے اپنے دوست 20 سالہ زکریہ کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کا خول ملا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا تھا کہ جس گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا وہ گھر خالی تھا اور مقتول اور قاتل کی وہاں بیٹھک تھی۔

واقعے کے وقت مقتول ، قاتل اور ان کے دیگر 4 سے 5 دوست بھی موجود تھے ، اسی دوران کسی بات پر ہونے والے جھگڑے میں کی گئی فائرنگ سے زکریہ ہلاک ہوگیا تھا۔

پولیس کو عینی شاہدین نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے بعد انھوں نے متعدد لڑکوں کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا ہے ، مقتول لانڈھی شیر پاؤ کالونی سواتی محلے کا کا رہائشی تھا۔

قائد آباد پولیس نے مقتول ذکریا کے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 480/24 نامزد ملزم بلال عرف میاؤں اور دیگر کے خلاف جرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کیا تھا جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف اسلحہ ایکٹ کے تحت کے تحت مذید ایک مقدمہ الزامن نمبر 481/24 درج کر لیا ، گرفتار ملزم سے قتل میں ملوث دیگر ملزمان کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں