کراچی ایف آئی اے کا میڈیکل اسٹور پر چھاپہ لاکھوں روپے مالیت کی جعلی ادویات برآمد

حراست میں لیے گئے میڈیکل اسٹور کے مالک عبدالرقیب انصاری سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے


ویب ڈیسک August 13, 2024
فوٹو : ایف آئی اے

ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں جعلی ادویات بیچنے والے میڈیکل اسٹور پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے مالیت کی مشتبہ، جعلی، غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ شدہ اور جنسی ادویات برآمد کر لیں جبکہ اسٹور کے مالک کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سچل کے علاقے موسمیات روڈ پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران نشہ/خواب آور ادویات کی مختلف اقسام برآمد کی گئیں جبکہ ملزم بغیر لائسنس کے ادویات بیچنے میں مصروف تھا۔

مذکورہ ادویات کینسر کے مریضوں کو انتہائی درد اور تکلیف کی صورت میں ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر کی اجازت یا تجویز کردہ خوراک کے بغیر ان ادویات کا استعمال جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

حراست میں لیے گئے میڈیکل اسٹور کے مالک عبدالرقیب انصاری کے مطابق جعلی ادویات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جا رہی تھیں۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں