طالبہ سے زیادتی کے ملزم اسکول ٹیچر کی ضمانت خارج

اسکول ٹیچر ایک سال تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، وکیل


ویب ڈیسک August 13, 2024
اسکول ٹیچر ایک سال تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، وکیل

لاہور ہائیکورٹ نے طالبہ سے زیادتی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے ملزم ناصر لطیف کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

جسٹس شکیل احمد نے درخواست کی سماعت کی۔

مدعی کے وکیل نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم اور تھانہ رینالہ خورد نے مقدمہ درج کیا، اسکول ٹیچر ایک سال تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ لڑکی نے اسکول چھوڑنے سے انکار کیا تو مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

ملزم کے وکیل نے دلائل دیے کہ ایف آئی اے نے سوا دو سال بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا، ملزم دو سال سے جیل میں ہے اسکو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں