پی ٹی آئی کراچی جلسہ سندھ ہائیکورٹ کا 3ہفتے کے اندر عدالتی حکم پر عملدرآمد کا حکم

عدالت نے 10 دن کے اندر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا، پی ٹی آئی وکیل کا موقف


کورٹ رپورٹر August 13, 2024
فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر 3 ہفتے کے اندر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی جنوبی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے موقف دیا کہ عدالت نے 10 دن کے اندر عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 9 نومبر سے معاملہ اٹکا ہوا ہے جبکہ دیگر جماعتوں نے وہاں جلسے بھی کیے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو 10 دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہا گیا کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

عدالت نے 3 ہفتے کے اندر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |