2024

حکومت کا عوام کی سہولت کیلیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

ترمیم کی سمری کابینہ کو ارسال، منظوری کے بعد کسی بھی شہر سے شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا


ویب ڈیسک August 13, 2024
(فوٹو: فائل)

حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں رولز میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔


پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بینک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔


رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو ارسال کردی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔ پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کی طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں