گولڈ میڈل نہ جیتنے پر نیرج بھارت سے جرمنی روانہ مگر کیوں

بھارتی اولمپئین ڈیڑھ ماہ تک جرمنی میں ہی قیام کریں گے

بھارتی اولمپئین ڈیڑھ ماہ تک جرمنی میں ہی قیام کریں گے (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس میں پاکستان اولمپیئن کے ہاتھوں گولڈ میڈل سے محروم رہنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا ڈاکٹر سے مشورے کیلئے جرمنی روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پیرس اولمپکس میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرنے والے جیولین تھرو اسپیشلسٹ نیرج چوپڑا جرمنی روانہ ہوگئے ہیں جس کی تصدیق انڈین اولمپک ایسوسی ایشن نے بھی کردی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیرج چوپڑا ڈیڑھ ماہ تک جرمنی میں ہی قیام کریں گے۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ منو بھاکر، نیرج چوپڑا کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں

اولمپک چیمپیئن نیرج چوپڑا مسلسل کمر کی انجری سے دوچار ہیں تاہم درد کے باوجود انہوں نے ایونٹ میں حصہ لیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔


واضح رہے پیرس اولمپکس کے دوران جیولین تھرو مقابلے میں ارشد ندیم نے 92.97 تھرو کرکے گولڈ جبکہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے 89.65 میٹر کی تھرو کرکے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مانو بھاکر نے بھارت کیلئے دوسرا میڈل بھی جیت لیا

دوسری جانب پیرس اولمپکس کے بعد بھارتی جیولن اسٹار نیرج چوپڑا اور معروف شوٹر منو بھاکر کے درمیان ممکنہ رومانوی تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم کی ارشد ندیم سے ملاقات؛ 10 کروڑ کا چیک، گاڑی تحفہ کردی

دونوں ایتھلیٹس کے درمیان رومانوی تعلقات کے چرچے اس وقت شروع ہوئے جب اولمپکس کے بعد بھارت میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کو گرمجوشی کے ساتھ ایک دوسرے سے بات کرتے دیکھا گیا۔
Load Next Story