نمرہ کے اغوا کا نوٹس لے لیا اداکارہ نے تاحال رابطہ نہیں کیا کراچی پولیس

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے معاملے پر ابتک کی پولیس پروگریس رپورٹ طلب کرلی


Staff Reporter August 13, 2024
اداکارہ کے رابطہ کرنے پر ان کی شکایت درج کی جائے گی، پولیس حکام

ڈیفنس میں معروف اداکارہ کومبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلیں۔

شہرکے پوش علاقے ڈیفنس میں اداکارہ نمرا خان کومبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

اداکارہ کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مبینہ طور پروقوع تھانہ ساحل کی حدود میں پیش آیا ہے ۔ متعلقہ تھانہ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے خاتون نے ابھی تک پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ اداکارہ کے رابطہ کرنے پر ان کی شکایت درج کی جائے گی۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ واقعاتی شہادتوں کو موثر بتاتے ہوئے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ انصاف کی فوری فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل خبر پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے معاملے پر ابتک کی پولیس پروگریس رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ وقوعہ کے انکوائری آفیسر ایس ایس پی جنوبی معاملےکی مجموعی تفتیش و تحقیق پر مشتمل تفصیلات دفتر ہذا کو ارسال کریں۔

ضیاء الحسن لنجار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ واقعہ سے متاثرہ اداکارہ کے بیان کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھا جائے جبکہ جملہ تفتیش کی تفصیلات کا باریک بینی سے جائزہ لیکر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

اداکارہ نمرا خان کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا،اداکارہ نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ پیرکوڈیفنس فیز8 میں مقامی ہوٹل کے باہر گاڑی کا انتظار کررہی تھی، ہاتھ میں موبائل فون اورکندھے پر بیگ موجود تھا، رش کی وجہ سے گاڑی میں فیملی پھنسے ہوئی تھی بارش ہو رہی تھی اس لیے آگے آکرکھڑی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ اسی دوران تین افراد میرے پاس آکر رکھے اورمجھے اغوا کرنے کی کوشش کی انہوں نے مجھے پکڑا اور پیٹ پر اسلحہ رکھ دیا میں نے شورشرابا کیا ۔ میرے سامنے چار گارڈز بیٹھے ہوئے تھے مگر کسی نے نہیں سنا، میں نے اپنا تحفظ خود کیا اور موٹر سائیکل کو دھکا دیا ،میں بھاگی، وہ مجھے پیچھے سے گولی مارسکتے تھے میں چلتی گاڑی کے سامنے آگئی،گاڑی میں سوار فیملی نے مجھے بچالیا اس دوران مقامی ہوٹل کی پوری ٹیم باہرآئی اورمجھے ریسکیوکرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں